Dreamy Dunya
Dreamy Dunya
Dreamy Dunya
Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.

Dreamy Dunya

thanks for joining
 
HomeGalleryLatest imagesSearchRegisterLog inlive tvSend Free SMS to PakResults online Sign in to Yahoo!Sing in on DeliciousSubmit to DiggMember LoginSlashdot Booksmarks Add to GoogleRedditonline sports games
Welcome to the New Members of the Forum ... !

 

 دنیا کا سب سے پڑا غبارہ اڑانےکا کامیاپ تجربہ

Go down 
AuthorMessage
Life1day007

Life1day007


Location : Pakisatn
Join date : 2011-05-11
Age : 33
Posts : 145

دنیا کا سب سے پڑا غبارہ اڑانےکا کامیاپ تجربہ Empty
PostSubject: دنیا کا سب سے پڑا غبارہ اڑانےکا کامیاپ تجربہ   دنیا کا سب سے پڑا غبارہ اڑانےکا کامیاپ تجربہ EmptySat Jun 25, 2011 8:46 am

دنیا
کے سب سے زیادہ دباؤ برداشت کرنے والے غبارے کو اڑانے کا کامیاب تجربہ
ناسا اور نیشنل سائنس فاؤنڈیشن نےمشترکہ طورپرانٹارکٹیکا میں کیا ہے۔ اس
تجربے کی کامیابی کے بعد انتہائی بلندی پر سائنسی تحقیق کے ایک نئے دور کا
آغاز ہوگا۔اس غبارے کے ذریعے بھاری سائنسی آلات کو انتہائی بلندی پرپہنچا
کر 100 دن یا اس سے زیادہ عرصے تک سائنسی تحقیقات جاری رکھی جاسکیں گی۔
اپنی نوعیت کے اس سب سے بڑے غبارے میں اڑان کے وقت 70 لاکھ کیوبک فٹ گیس کا
دباؤ موجود تھا۔ ناسا کا کہنا ہے کہ غبارے پر کام مکمل ہونے کے بعد اس میں
گیس کا دباؤ دو کروڑ 20لاکھ کیوبک فٹ ہوگا اور وہ ایک لاکھ دس ہزار فٹ کی
بلندی پر ایک ٹن وزنی سائنسی آلات لے جاسکے گا۔ یہ اونچائی انتہائی بلندی
پر پرواز کرنے والے مسافر طیاروں سے تین سے چار گنا زیادہ ہے۔ ناسا کے ایک
سینیئر سائنس دان ڈبلیو ورنن جونز کا کہناہے کہ اس تجربے سے سائنسی تحقیق
کے لیے نئی قسم کے غبارے بنانے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ طویل عرصے تک تجربات
کرنے کے لیے سیٹلائٹ کی نسبت زیادہ دباؤ کے ایسے غبارے بہت سستے پڑتے ہیں۔
اس کا ایک اور فائدہ یہ ہے کہ غبارے کے ذریعے بھیجے جانے والے سائنسی آلات
زمین پر بحفاظت اتارے جاسکتے ہیں اور انہیں دوبارہ استعمال میں لایا
جاسکتا ہے۔ دنیا کے سب سے بڑے غبارے کو اپنی پہلی تجرباتی پرواز کے لیے
انٹارکٹیکا کے نیشنل سائنس فاؤنڈیشن کے ایک مرکز مک مرڈو سے 28 دسمبر کو
اڑایا گیا۔ غبارہ باآسانی ایک لاکھ 11 ہزار فٹ کی بلندی پر پہنچ گیا اور
مسلسل 11 روز تک وہ اس بلندی پر تیرتا رہا۔اس تجرے کے ذریعے غبارے کی
مضبوطی اور سائنسی تجربات کے لیے اس میں موجود سہولتوں کا جائزہ لیا گیا۔
اس پرواز کی مدد سے پیٹھے کدو کی شکل اور ایک منفرد موادسے بنائے جانے والے
سائنسی غبارے کی مضبوطی اور اس کے دیر پا ہونے کی صلاحیت کو پرکھا گیا ہے۔
یہ غبارہ ایک خاص قسم کے انتہائی ہلکے اور دیرپا پولی تھین سے بنایا گیا
ہے جس کی موٹائی اس عام پولی تھین کے برابر ہے جسے کھانے پینے کی چیزیں
لپیٹنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ناسا کے ویلپس فلائٹ مرکز کے غباروں کے
پروگرام کے سربراہ ڈیوڈ پیئر سے کا کہناہے کہ غبارہ بنانے والی ہماری ٹیم
کو اپنی اس نمایاں کامیابی پر فخر ہے اور وہ ایسے غبارے بنانے کی کوشش
کررہے ہیں جو مہینوں فضا میں مسلسل پرواز کرسکیں۔ ناسا اور نیشنل سائنس
فاؤنڈیشن انٹارکٹیکا میں موسم گرما کے دوران ہر سال سائنسی غباروں کے تجربے
کرتی ہے۔ نیشنل سائنس فاؤنڈیشن امریکہ کے انٹارکٹک پروگرام کا اتنظام کرتی
ہے اور وہاں پر تمام امریکی سائنسی تجربات کے لیے سہولتیں فراہم کرتی ہے۔


دنیا کا سب سے پڑا غبارہ اڑانےکا کامیاپ تجربہ Ballon10
Back to top Go down
http://www.dreamydunya.niceboard.com
 
دنیا کا سب سے پڑا غبارہ اڑانےکا کامیاپ تجربہ
Back to top 
Page 1 of 1

Permissions in this forum:You cannot reply to topics in this forum
Dreamy Dunya :: GENERAL KHOWALGE-
Jump to: